منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی 3 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی 3 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے یقین دہانی کرائی ہے، پہلے مرحلے میں بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی ہوگی، دوسرے مرحلے میں بجلی مزید ایک روپے 63 پیسے مہنگی ہوگی، حالیہ اقدامات سے توانائی شعبہ کے واجبات کو قابو کیا گیا۔ میڈیارپورٹس

کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے دوسرے تا پانچویں جائزہ مشن کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ میں پاکستانی معاشی کارکردگی اور مستقبل سے متعلق جائزہ پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے تحت 2022 کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیکس اصلاحات کرنا ہوں گی۔ پاکستان کو سیلزٹیکس اور انکم ٹیکس میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔ پاکستان کی موجودہ مانیٹری پالیسی درست ہے، اسٹیٹ بینک کو مزید خودمختاری دینا ہوگی۔ڈالر کا مارکیٹ ریٹ ضروری ہے۔ آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد جاری کردہ پانچویں جائزہ رپورٹ میں کہا کہ حکومت نے بجلی 3 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے یقین دہانی کرائی۔پہلے مرحلے میں ایک روپے 95 پیسے بجلی مہنگی ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں بجلی مزید ایک روپے 63 پیسے مہنگی ہوگی۔ پاکستان میں حالیہ اقدامات کے باعث توانائی شعبہ کے واجبات کو قابو کیا گیا۔ سرکاری اداروں میں بہترگورننس اور شفافیت کے اقدامات کرنا ہوں گی۔ انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے ایکشن پلان پرعمل درآمد کیا جائے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے قرض پروگرام کے بیشتر اہداف پر عملدرآمد کیا۔پاکستان ٹیکسوں وصولیوں میں اضافے کے اقدامات کررہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے پاکستان نے 3 اہداف پر تاخیر سے عمل درآمد کیا۔ جنرل سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفارمز پر

عملدرآمد میں تاخیر ہوئی۔ اسی طرح دوسرے اہداف ایف ایٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں بھی تاخیر ہوئی۔ تیسرے اہداف بی آئی ایس پی کے مستحقین کے ڈیٹا بیس کواپ ڈیٹ کرنے میں تاخیر ہوئی۔آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے دواسٹرکچرل بینچ مارکس پر عملدرآمد نہیں کیا۔ پاکستان نے مزید ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ دینے کی

شرط پرعملدرآمد نہیں کیا۔ پاکستان نے مزید ٹیکس مراعات جاری نہ کرنے کی شرط پر عملدرآمد نہیں کیا۔ پاکستان کا 2020-21 میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد تک رہے گا۔ رواں سال قرضوں اور واجبات کی شرح جی ڈی پی کے 92.9 فیصد تک رہے گی۔ بیرونی قرضوں کا حجم جی ڈی پی کا 42.1 فیصد تک رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…