بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری بڑھے گی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی‎

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی ترقی کی شرح منفی اعشاریہ4 رہنے کا امکان ہے، مہنگائی10فیصد سے زیادہ رہے گی، اگلے سال ملکی معیشت میں بہتری کی توقع ہے، اگلے سال شرح نمو بڑھ کر ڈیڑھ فیصد ہوجائے گی، رواں سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح ساڑھے4 فیصد رہے گی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت سے

متعلق ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اگلے سال ملکی معیشت میں بہتری کی توقع ہے۔ پاکستان میں اس سال جی ڈی پی گروتھ منفی اعشاریہ4 رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان کی2021 میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 2022 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 4 فیصد رہے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں اس سال بھی مہنگائی10فیصد سے زیادہ رہے گی۔اگلے سال پاکستان میں مہنگائی کم ہوگی، جو کہ شرح8 اعشاریہ7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔2022 میں مہنگائی کی شرح8 فیصد رہے گی۔ اسی طرح پاکستان میں بیروزگاری بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ تاہم رواں سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح ساڑھے4 فیصد رہے گی۔ 2021 میں پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 5 فیصد ہوجائے گی۔ 2022 میں پاکستان میں بیروزگاری کی شرح4 اعشاریہ8 فیصد رہے گی۔ دوسری جانب پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک اور قسط وصول کر لی۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 45 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے یہ قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے۔مزید برآں سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے 13.25 فیصد شرح اور 165 روپے کا ڈالر کرکے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر طلب بیٹھ گئی، مہنگائی اور بیروزگاری میں بیپناہ اضافہ ہوگیا، آئی ایم ایف کو بتانا چاہیے کورونا حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح 2019 میں آئی ایم ایف کے کہنے سے بھی زیادہ شرح سود بڑھائی اور زیادہ شرح سود پر قرضے کی ری پروفائلنگ کردی اس نے معیشت کی کمر توڑدی۔ اس سے 1500ارب سے زیادہ کا سالانہ سود کا بوجھ ڈال دیا۔یہ آنے والے سالوں میں بھگتنا پڑے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…