جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان تحریک انصاف نے سی پیک کے اہم دستاویز آئی ایم ایف کو دیئے اور پھر۔۔۔سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)معروف صحافی ڈاکٹر دانش نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے کہنے پر حفیظ شیخ نے سی پیک کے اہم خفیہ دستاویزات آئی ایم ایف کو دئیے، پھر یہ دستاویزات ایک اہم ملک تک پہنچا دئیے گئے اور پھر سی پیک بند ؟

اہم ذرائع ، ملک کو انتہائی نقصان پہنچانے کا اصل ذمہ دار کون ہوا ؟۔ڈاکٹر دانش کے ٹویٹ پر سینئر تحقیقاتی صحافی وسیم عباسی نے میدان سنبھالا اور ان کے پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ معاشی امور کے بہترین صحافی شہباز رانا کے مطابق سی پیک کے کاغذات پی ٹی آئی حکومت نے جنوری 2019 میں آئی ایم ایف کو دئیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے کیونکہ ان کا جانا ٹھہر گیا ہے ،حکومت تین سال بعد بھی وزیر خزانہ تلاش کر رہی ہے جو ملکی سالمیت کیخلاف اقدام ہے ،موجودہ حکمرانوںکے پاس ”میں”کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور اس خود پسندی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔جمعرات کو لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک مسلسل ترقی کرتا رہا لیکن آج ترقی انتہائی حد تک گر چکی ہے ،پاکستان کو آج کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عمران نیازی نے ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو دشمن اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی نہیںکر سکتا ، انہوں نے کہا کہ آج سی پیک کو تباہ کر دیا گیا ہے، اگر ہماری حکومت رہتی تو آج سی پیک کو پورٹ فولیو 100 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہوتا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…