جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سٹہ باز ایک کلو چینی بھی اصلی ڈیلروں تک نہیں پہنچنے دیتے، خرم عرف دوائی کے انکشافات

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) چینی کے سٹہ باز خرم عرف دوائی نے ایف آئی اے کو جمع کرائے گئے بیان میں ہوشربا انکشافات کئے ہیں ،چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازی میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کا اعلیٰ عہدیدار اور نامور سیاسی خاندان کی شوگر ملیں بھی ملوث ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ خرم عرف دوائی نے ایف آئی اے کو بیان جمع کروا دیا جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ سٹہ باز خرم نے بتایا کہ پچھلے چند سالوں میں اربوں روپے کے سٹے میں ملوث رہا ہوں،اپنی بیوی کے نام پر

اکائونٹس کھلواکر انہیں چینی کے سٹہ کی رقم کے لئے استعمال کیا ۔ خرم عرف دوائی نے بتایا کہ تمام سٹے بازوں کے نیٹ ورک کو بخوبی جانتا ہوں ،سٹہ باز ایک کلو چینی بھی اصلی ڈیلروں تک نہیں پہنچنے دیتے ،سٹہ کی کمائی چھپانے کے لئے شوگر ملوں نے بھی خفیہ بنک اکائونٹس کھول رکھے ہیں ،شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی شوگر مل سٹہ بازوں کی پشت پناہی کرتی ہے ،اسی شوگر مل کے سیاسی خاندان کی شوگر مل سے کے قریبی روابط ہیں ،دونوں شوگر ملز 7-A، نیومسلم ٹائون سے آپریٹ کی جاتی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…