جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھریکدم بڑی کمی ریکارڈ، خریداروں کیلئے اچھی خبر

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔قدر 2800 روپے گر گئی۔عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 42 امریکی ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 685 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی بڑی کمی

ریکارڈ ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 900 روپے ہو گئی ہےجبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2401 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 88 ہزار 220 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف امریکی ڈالر مزید سستا، دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔انٹربینک میں ڈالر84 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی 152 روپے25 پیسے پرٹریڈ جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔آج کاروباری دن کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کچھ کمی بھی دیکھنے میں آئی۔دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 471 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 45, 087.12پوائنٹس پر پہنچ گیا، دوسری جانب چیئرمین فارن ایکسچینج کرنسی ڈیلرز ملک بوستان نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کا سستا ہو جانا بہت اہم ہے، قوی امکان ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کی تین بڑی وجوہات ہیں، وزیراعظم عمران کی طرف سے جاری کردہ پروگرام ڈیجیٹل روشن پروگرام، ریکارڈ ترسیلات زر کا موصول ہونا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی طرف سے پاکستان کو قرض پروگرام کی دوسری قسط کا موصول ہونا۔ آئندہ چند ماہ تک پاکستان کو بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے بھی وقت مل گیا ہے، اس ادائیگیوں کے موخر ہونے سے روپیہ مضبوط ہو گا۔ آئندہ دو ماہ کے اندر روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 145 روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…