منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چکوال کے رہائشی نے 300 روپے کا چالان کینسل کروانے کیلئے 35000 روپے کیوں خرچ کر ڈالے؟ جانئے

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)27 فروری 2021 کو موٹروے پولیس نے بلکسر انٹر چینج سے ایم 2 موٹر وے میں داخل ہونے پرچکوال کے شہری نعمان کی گاڑی روک لی۔پوچھ گچھ کرنے پر نعمان کو موٹر وے پولیس نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی پر مخصوص نمبر پلیٹ استعمال نہیں کررہے ہیں۔

موٹر وے پولیس نے اسے 300روپے کا چالان کردیا حالانکہ پولیس افسر اسی قانون سے لاعلم تھاجس کے تحت موٹر وے پر ایسی نمبر پلیٹوں والی گاڑیاں چلانا جرم تھا۔چکوال کے رہائشی درخواست گزار ، محمد نعمان اعوان نے موٹر وے پولیس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کے لئے وکیل کی خدمات حاصل کیں ،جس پر لگ بھگ 35000روپے سے زیادہ کے اخراجات اسے برداشت کرنا پڑے ، انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ موٹروے پولیس اپنا چالان واپس لے ۔نعمان اعوان نے این ایچ ایم پی ایکٹ کو چیلنج کیا کیونکہ موٹروے آرڈیننس میں کوئی خاص خلاف ورزی نہیں ہوئی تھی جس کے تحت موٹر وے پر ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹوں والی گاڑیاں چلانا غیر قانونی تھا۔درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ سعد بن صفدر نے کہا کہ یہ300 روپے کی بات نہیں ہے۔ اس میں قانون کا ایک اہم سوال شامل ہے اور درخواست گزار نے اس کے حل کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع کیا۔بن صفدر نے مزید کہا ،

نیشنل ہائی وے اینڈ سیفٹی آرڈیننس 2000 میں ایسی کوئی شق نہیں ہے جو موٹر وے پر ٹریفک پر نظر رکھے اورڈپلیکیٹ نمبر پلیٹوں کے استعمال جیسی شرط کا بھی کوئی ذکر نہیں ۔درخواست پر سماعت کے بعد جسٹس بابر ستار نے این ایچ ایم پی کے انسپکٹر جنرل کو 29 اپریل تک تفصیلی جواب داخل کرنے کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…