ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی کی نئی لہر، مرغی کا گوشت 450 فی کلو سے بھی تجاوز کر گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافے دیکھنے میں آ رہا ہے، اسلام آباد میں برائلر مرغی کا گوشت 460روپے فروخت ہو رہا ہے جبکہ کراچی میں مرغی کا گوشت ساڑھے چار سو سے پانچ سو فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، برائلرمرغی کے

گوشت کی قیمتوں کی اْونچی اْڑان، قیمتیں ریکارڈ پر ریکارڈ مرتب کرنے لگیں۔9روپے مزید اضافے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 364 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتہ کے روزبھی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقراررہا۔ 9روپے مزید اضافے کے بعدبرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت نئی بلند ترین سطح 364 روپے پر پہنچ گئی۔صدر پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن طارق جاویدنے کہا کہ برائلر مرغی کی فیڈ کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں اور بیماری کے باعث رسد میں کمی ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے شہری پریشان ہیں۔ کہتے ہیں مٹن اور بیف کی طرح برائلر مرغی بھی اب عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔پولٹری ٹریڈرزکہتے ہیں برائلرمرغی کا گوشت تبھی سستاہوگا جب برائلر کی فیڈ، ادویات کی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے گی۔دوسری جانب لاہور شہر میں پرچون سطح پر برائیلر گوشت کی قیمت ایک روپے اضافے سے365روپے،زندہ برائیلر مرغی کی قیمت ایک روپے اضافے سے252روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں

کی قیمت بھی ایک روپے اضافے سے158روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے شہری پریشان ہیں۔ کہتے ہیں مٹن اور بیف کی طرح برائیلر مرغی بھی اب عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ برائیلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…