بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

چین کا امریکا سے باہمی مفادات کے حامل تجارتی تعلقات بڑھانے کااعلان

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آن لائن )چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس بیجنگ میں شروع ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے افتتاحی تقریب میں حکومتی ورک رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق 2020 میں چین کی سالانہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ 5.51

ملین دیہی غریب لوگوں کو غربت سے باہر نکالا گیا ہے۔گزشتہ پانچ سال میں چین کی جی ڈی پی 70 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر، اس وقت 100 ٹریلین یوآن کی حد پار کر چکی ہے۔ عوام کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، دنیا کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا نظام قائم کیا گیا ہے۔چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین کی ترقی کو بدستور متعدد خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے، لیکن طویل المدتی معاشی ترقی کی بنیاد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔رواں برس چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر، اہم منصوبہ جات کے حوالے سے تعاون اور بنیادی ڈھانچے کے باہمی ربط کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ آر سی ای پی معاہدے کو جلد عمل میں لایا جائے گا، چین یورپ سرمایہ کاری معاہدے پر جلد دستحظ کیے جائیں گے اور چین جاپان جنوبی کوریا آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں تیزی لائی جائے گی۔چین باہمی احترام کی بنیاد پر چین امریکا باہمی مفادات کے حامل تجارتی تعلقات کو بھی آگے بڑھائے گا۔چین 2021 میں ایک ملک، دو نظام، ہانگ کانگ کے عوام، ہانگ کانگ کے حکمران اور مکاو کے عوام، مکاو کے حکمران کے اصولوں اور اعلی درجے کی خود اختیاری کیلیے وضع اصولوں کا جامع و درست نفاذ جاری رکھے گا۔قومی

سلامتی کے تحفظ کیلیے خصوصی انتظامی علاقوں میں قانونی نظام اور قانونی نفاذ کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ بیرونی قوتوں کو ہانگ کانگ اور مکا کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے گا۔علاوہ ازیں، تائیوان میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو انتہائی مضبوطی اور ثابت قدمی سے روکنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…