پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کاشتکاروں نے ٹماٹر مفت تقسیم کرنے کا اعلان کردیا

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈوآلہ یار (آن لائن)ٹماٹر کی فصل کا دام 2 روپے فی کلو ہونے کے باعث آبادگاروں نے اپنی زرعی زمینوں سے مفت ٹماٹر لے جانے کے اعلان اور اپنی کھڑی فصلوں پر ٹریکٹر چلا دیئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ بھر میں ٹماٹر کی فصل تیار ہوئی تو ٹماٹر کا ریٹ بکل زمین پر آگئے ٹماٹر 2 روپے کلو فروخت ہونے لگا

زمینداروں کے ہاتھ سر پر آگئے زمینداروں کی جانب سے ٹماٹر مفت میں لے جانے کے اعلان کے بعد آبادگاروں سے رابطہ کیا گیا تو آباد گاروں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے بہت زیادہ اخراجات کرکے فصل کو تیار کرکے مارکیٹ میں لیکر جاتے ہیں پر ہمیں فصل کے ریٹ نہیں ملتے اسی طرح ٹماٹر کی فصل ہم نے تیار کرکے مارکیٹ میں لیکر گئے پر اس کی جو قمیت مل رہی ہے اس قمیت میں ہمیں منافع تو دور کی بات ہے اس ریٹ میں ہمارا خرچہ بھی نہیں نکلتا انہوں نے بتایا کہ اس وقت یوریا بھان کی قمتیں آسماں سے باتیں کررہی ہیں ٹماٹر کے بیج کی قمیت بھی بہت زیادہ ہے ہم کوئی بھی فصل تیار کرنے کے لئے پہلے زمین کی کھیڑی کرتے ہیں پھر اس میں بیج ڈال کر پانی دیا جاتا ہے اور کئی ہفتوں کے بعد فصل تیار ہو تی ہے اور اسے کاٹ کر منڈی لے کر جاتے ہیں تو اس کی ہمیں صیح قیمت نہیں ملتی ہے اور آج اتنی محنت اور اخراجات کے بعد ٹماٹر کی فصل تیار ہوئی ہے تو اسے کوئی 2 روپے کلو بھی خریدنے کے لئے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم بے حد پریشان ہیں انہوں نے بتایا کہ ایک سو کلو ٹماٹر کی تیاری اور اسے منڈی تک لے جانے تک ہمارے اخراجات تقریبا 5 سے 8 ہزار ہوجاتے ہیں مگر ہمیں زیادہ تر مختلف فصلوں میں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اور آج ٹماٹر کی مناسب قمیت نہ ملنے

کے باعث ہم نے لوگوں کو کہا ہے کہ وہ ہماری زرعی زمینوں سے ٹماٹر لے جائیں اور وہ ٹماٹر لے کر جارہے ہیں اور وہ ٹماٹر خود بھی کھائیں گے اور اپنے جانوروں کو بھی کھلا ئیں گے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آباد گاروں کے لئے کوئی ایسی پالیسی بنائی جائے تاکہ آباد گاروں کو مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…