جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

روئی کے بھا ئومیں ہوشربا اضافہ، قیمت 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)روئی کے بھا ئومیں ہوشربا اضافہ، فی من بھائو 12000 روپے 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کا اسپاٹ ریٹ فی من 11700 روپے پاکستان کی روئی کی تاریخ کے اسپاٹ ریٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے

چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ ملک میں کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی اور بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں ہوشربا اضافہ رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھا ئوگزشتہ 15 روز میں فی پائونڈ 84 امریکن سینٹ کے نسبت 10 امریکن سینٹ کے اضافہ کے ساتھ 94 امریکن سینٹ کی گزشتہ کئی سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اس سال ملک میں کپاس کی پیداوار 56 لاکھ گانٹھوں کی گزشتہ 30 سالوں سے کم تر ہوئی ہے مقامی ٹیکسٹائل ملز کی کل کھپت تقریبا ایک کروڑ 50 لاکھ گانٹھوں کی ہے۔اس طرح بیرون ممالک سے کپاس کی تقریبا 80 لاکھ گانٹھیں درآمد کرنی پڑے گی جس کی مالیت بنولہ، تیل اور کھل وغیرہ کی قیمتوں کو ملاتے ہوئے تقریبا 4 ارب ڈالر کی ہو جائے گی پہلے ہی ملک کی مالی حالت دیگر گو ہے۔نسیم عثمان نے بتایا کہ کپاس کی آئندہ سیزن کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی موثر حکمت عملی سامنے نہیں آرہی یہ افسوسناک بات ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…