پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین بڑا معاہدہ طے پا گیا

24  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا سالانہ پلان منظور ہوگیا۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ماتحت ادارے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن(آئی ٹی ایف سی) نے پاکستان کیساتھ 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا سالانہ پلان کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار نے کہا کہ آئی ٹی ایف سی پاکستان کا اہم مالیاتی پارٹنر رہا ہے، اور فنانسگ معاہدہ بین الاقوامی

مالیاتی ادارے کا پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر سہرایا جا رہا ہے، کورونا سے متاثر معیشت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، تیل و گیس کا شعبہ معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ سی ای او حانی سلیم نے کہا کہ پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔اعلامیہ کے مطابق یہ سہولت رواں سال پی ایس او، پارکو اور پی ایل ایل کو تیل و گیس کی درآمد میں تعاون فراہم کریگی اور 1.1 ارب ڈالر سہولت سے فارن ریزرو کو تقویت ملے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…