ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

مٹن اور بیف تو دور کی بات مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 23  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 11روپے اضافے سے339روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے اضافے سے234روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی ایک روپے اضافے سے150روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ قیمت میں مسلسل اضافے سے چکن غریب کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، عوام میں قوت خرید ہی نہیں رہی۔ ڈر ہے کہ رمضان المبارک میں گوشت 500 روپے تک نہ پہنچ جائے مارکیٹوں میں خریدار نہ ہونے سے دکاندار بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث بازاروں میں رش ہی نہیں۔ قیمت میں اضافے سے صبح سے کوئی بھی گاہک نہیں آیا۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے سے بون لیس چکن گوشت 450 روپے فی کلو، چکن قیمہ 550 روپے کلو، لیگ پیس 360 روپے جبکہ کلیجی پوٹہ 200 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی ،دوسری جانب مرغی کا گوشت 339روپے کلو فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرا ر داد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب میں مرغی کا گوشت

339روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے۔مٹن اور بیف تو دور کی بات مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔حکومت کی نااہلی اور بے حسی کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قرا ر داد میں مطالبہ کیاگیا کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں فوری کمی لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…