اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ آن لائن) آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، بیس کلو آٹے کے تھیلے میں ایک ہفتے کے دوران 366 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹے کا بیس کلو تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے، ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں پانچ

روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوا، جبکہ کراچی ، بنوں، لاڑکانہ، خضدار میں آٹے کی بیس کلو قیمت میں بیس روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سیالکوٹ کے بعد کراچی کے شہری دوسرے نمبر پر سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان شماریات بیورو کو ہدایت کی ہے کہ عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے اضلاع کی درجہ بندی کی جائے تاکہ صوبائی حکومتیں اس کیمطابق ضروری اقدامات کرسکیں۔ وزیر خزانہ نے صوبائی حکومتوں اور محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات اقدامات کئے جائیں ، صوبائی و ضلعی حکومتیں موثر انداز میں عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو مانیٹر کریں تاکہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ سے موثر انداز میں نمٹا جاسکے۔ وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت پیر کو فنانس ڈویژن میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی )کااجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس ہفتے کے دوران اشیا ئے ضروریہ بالخصوص گندم آٹا ، انڈے ، مرغی ، چینی اور کھانے کے تیل کی قیمتوں کے رحجان کاجائزہ لیاگیا ۔ سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کو ہفتہ وار قیمتوںکے انڈیکس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 0.81فیصد

کا اضافہ دیکھاگیا ہے جبکہ 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 اشیاء کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے دوران مستحکم رہیں، سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے اجلاس کو ملک بھر میں گندم کے ذخیرے کی دستیابی سے متعلق بریف کیا۔ انہوںنے اطمینان کااظہار کیا ہے کہ صوبوں کی جانب سے اوسطاً یومیہ اجراء کی وجہ سے

ملک بھر میں گندم کا ذخیرہ مستحکم ہے سیکرٹری فوڈ حکومت بلوچستان نے کمیٹی کوبتایا کہ فوری طور پر پاسکو سے بیس ہزار میٹرک ٹن گندم اٹھانے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں وزارت صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ موجودہ سیزن کے دوران گنے کی کرشنگ کا عمل تقریباً 80فیصد مکمل ہوچکاہے پہلے سے موجود

سٹاک کے ساتھ ساتھ تازہ ترین کرشنگ سے آنے والے مہینوں میں چینی موزوں دستیابی یقینی ہوگی وزارت نے متعلقہ صوبوں سے مزید درخواست کی ہے کہ سال کے دوران موثر منصوبہ بندی کے لئے مستقبل کیلئے چینی کی طلب کے حوالے سے پیشنگوئی فراہم کریں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی

جانب سے ملک بھر میں سبسڈیز قیمتوں پر صارفین کو اشیایہ ضروریہ کی طلب کا پانچ فیصد سے زائد پورا کرنے پر ان کی تعریف کی کمیٹی نے پی بی ایس کو ہدایت جاری کی ہے کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے اضلاع کی درجہ بندی کے لئے کام کیاجائے تاکہ صوبائی حکومتیں اس کے مطابق ضروری اقدامات کرسکیں۔ وزیر خزانہ نے

صوبائی حکومتوں اور محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات اقدامات کریں انہوں نے صوبائی و ضلعی حکومتوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ موثر انداز میں عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو مانیٹر کریں تاکہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ سے موثر انداز

میں نمٹا جاسکے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت وپداوار حماد اظہر،مشیر تجارت رزاق دائود،معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود ، سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ ،سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار ، چیئرمین ایف بی آر ، ممبر سی سی پی ، ممبر پاکستان شماریا ت بیورو ، ایم ڈی پاسکو، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ، چیئرمین ٹی سی بی اور فنانس ڈویژن کے سینئر حکام نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…