مکوآنہ (این این آئی )ادارہ قومی بچت نے اسکیموں کی شرح منافع میں رد وبدل کرتے ہوئے ریگولر سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع میں 1.20 فیصد اضافہ کر دیا۔نیشنل سیونگز کے اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 7 اعشاریہ 80 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریگولر سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع
میں ایک اعشاریہ 20 فیصد اضافے سے 9 فیصد جبکہ بہبود اور پینشن سرٹیفیکیٹ کے شرح منافع میں صفر اعشاریہ 96 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بہبود اور پینشن سرٹیفیکٹ پر 11 اعشاریہ 28 فیصد منافع دیا جائے گا۔سیونگ اکاونٹس کے شرح منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس کا منافع 5 اعشاریہ 50 فیصد پر برقرارہے۔