پاکستان میں نئی سمارٹ سیڈان السوین کی قیمت کا اعلان کر دیا گیا

15  جنوری‬‮  2021

کراچی (آن لائن + مانیٹرنگ)چنگان پاکستان نے نئی سمارٹ سیڈان السوین کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔چنگان السوین کے حوالے سے وژن متعارف کراتے ہوئے ماسٹر چنگان کے سی ای او دانیال ملک نے کہا کہ 1.33L فائیو اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کی قیمت 2,199,000 اور 1.5L فائئیو سپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی قیمت

2,399,000 روپے ہے جبکہ سب سے اوپر 1.5L LUMIERE کی قیمت 2,549,000 روپے ہے۔ تمام قیمتیں ایکس ۔ ڈیلر ہیں جس کا مطلب ہے کہ پشاور اور کراچی میں صارفین کسی قسم کی اضافی فریٹ لاگت کی ادائیگی کے بغیر اسی قیمت پر خرید سکتے ہیں۔قیمت پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ شبیر الدین نے کہا کہ اس کار کی ابتدائی قیمت پاکستان میں بہت سی ہیچ بیک گاڑیوں کی نسبت کم ہے، چاہے وہ مقامی طور پر تیار یا جاپان سے درآمد کی گئی ہوں جبکہ 1.5 DCT LUMIERE کی قیمت تقریباً اتنی ہی ہے جتنی مقامی سطح پر تیار کی جانے والی دیگر سب کمپیکٹ سیڈان کے سٹرپڈ ڈائون ماڈلز کی ہیں۔ اس سیگمنٹ میں تقابلی متبادل کاروں کی زائد قیمتوں کے مقابلہ میں 1.5L DCT Lumiere ایڈیشن میں پیش کئے جانے والے اضافی فیچرز میں سن روف، کروز کنٹرول، ٹی پی ایم ایس، اسٹارٹ سٹاپ ٹیکنالوجی اور ہیٹڈ سائیڈ مررز شامل ہیں۔ ان فیچرز کی مالیت کم از کم 2 لاکھ روپے ہے جو تقابلی متبادل ماڈلز میں زیادہ ہے جن کی قیمت تقریباً 30 لاکھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لحاظ سے چنگان السوین 3.2m کی قیمت 2,549,000 روپے پیش کرتی ہے۔ پاکستان میں ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل اپریل 2021ء میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس قبل ہونڈا سٹی

کا آخری ماڈل سال 2017ء میں متعارف کرایا گیا تھا، اب 2017ء کے بعد ہونڈا کمپنی نے ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل متعارف کرانے کی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی ہیں جو کہ پاکستانی صارفین کے لئے امید ہے اپریل کے مہینہ میں میسر ہو گا۔ نئی ہونڈا سٹی کی ممکنہ قیمت 26 لاکھ سے 30 لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…