عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز میں معاشی بہتری کی قائل ہوگئی اگلےسال سے متعلق پاکستانیوں کوزبردست خوشخبری سنادی

13  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز پاکستان میں معاشی بہتری کی قائل ہوگئی، رپورٹ میں پاکستان کا معاشی آئوٹ لک مستحکم قرار دے دیا ۔اگلا سال ترقی کا سال ہوگا،2022 میں پاکستان کی معیشت ساڑھے 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت پر اطمینان کا اظہار کردیا، پاکستان کا معاشی آئوٹ لک مستحکم

قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ 2022 میں معاشی ترقی کی شرح 4.4 فیصد رہے گی۔موڈیز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معاشی سرگرمیاں معمول سے کم ہیں۔ کووڈ 19 کے باعث غیر فعال قرضوں کا حجم بڑھ سکتا ہے، ترسیلات زر اور مالیاتی نظام میں شمولیت بڑھنے سے بینکوں کے کھاتے بڑھنے کی امید ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی بینکاری نظام کا آئوٹ لک مستحکم ہے۔موڈیزنے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت معیشت کو سہارا دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، موڈیز نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال ملکی معاشی ترقی کی ڈیڑھ فیصد رہنے کی توقع ہے ۔موڈیوز کے مطابق کرونا وبا کے باوجود رواں سال پاکستانی معیشت منفی سے مثبت ہوجائے گی، معیشت کی ترقی کی شرح 2021 میں ڈیڑھ فیصد رہے گی۔موڈیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2021 میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہے گی، سرمائے کی مضبوط فراہمی اور پاکستان کے بینکوں کا آئوٹ لک بھی مستحکم ہے۔دوسری جانب معاشی ماہرین کاکہناہے کہ موڈیز اب بھی ایک سال پیچھے ہے، معیشت اسی سال ساڑھے 4 فیصد ترقی کرے گی، اسٹاک مارکیٹ تیز ہوئی ہے، انٹرسٹ ریٹ اور مہنگائی نیچے آرہی ہے، اب عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔اشفاق تولہ نے کہاکہ شرح سود میں مزید کمی لانا ہوگی، اگر شرح سود بڑھی تو استحکام نہیں رہ پائے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…