پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مہنگائی کم کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی سٹوروں پر بھی سبسڈائزڈ ایک کلو گھی کی قیمت میں 25روپے اضافے کافیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی منظوری کے لئے یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی ۔ا وپن مارکیٹ میں ایک کلو گھی کی قیمت 262روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ عوام کو سبسڈائزڈ ایک کلو

گھی 170روپے میں فراہم کیا جارہا ہے جس پر حکومت 40روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سبسڈائزڈ گھی فراہم کرنے والی کمپنی نے موجودہ قیمت پر گھی کی سپلائی بند کر دی ہے اور کہا ہے کہ گھی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے جس پر یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن گھی کی قیمت میں 25روپے اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد سبسڈائزڈ ایک کلو گھی کی قیمت 170روپے سے بڑھ کر 195روپے ہو جائے گی۔ دوسری جانب ٹنڈوالہیار یوٹیلٹی اسٹورز نے مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 19 سے 27روپے فی لیٹر اورگھی کی قیمت میں 20سے 20 روپے فی کلو تک کااضافہ کردیاہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے نوٹی فیکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 19سے 27روپے فی لیٹر اور گھی 20سے 22روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔کوکنگ آئل اور گھی مہنگا کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے-یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت 296 روپے سے بڑھ کر 323 روپے اور 223 روپے سے بڑھ کر 242 روپے جبکہ 320 روپے سے بڑھ کر 345 روپے فی لیٹر

ہوگئی ہے- اسی طرح گھی کے مختلف برانڈز کی قیمت 230 روپے سے بڑھ کر 252 روپے فی کلو ہو گئی- ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی کی قیمت 8 سے 43 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 5 سے 17 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا-یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور

گھی مالکان نے لاگت میں اضافے کو جواز بناکر کم ریٹ پر گھی اور کوکنگ آئل فراہم کرنے سے انکار کیا جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا-حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکچ کے تحت گھی کے جن برانڈز کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…