کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید300روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزارروپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8ڈالر کی کمی سے 1831ڈالرہوگئی
جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 1لاکھ 10ہزارروپے ہو گئی اسی طرح257روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 307روپے کی سطح پر آ گئی۔