اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور اُن کی معاشی ٹیم کی ٹھو س پالیسیوں کے باعث پاکستان 2020میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کے حوالے سے چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے6ماہ میں 1.9ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ بڑی کامیابی ہے، اپنی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

اور ٹریڈ انویسٹمنٹ کے لحاظ سے ہم پہلے 5ملکوں میں شامل ہو چکے ہیں۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اتوار کے روز پارٹی کارکنوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز سے نبردآزما ہوئے ہیں اور انہوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود ثابت کیا ہے کہ مضبوط معیشت ہی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے بھی اپنی رپورٹ میں پاکستان کی مضبوط اکنامک گروتھ کو تسلیم کیا ہے کیونکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کی برآمدات میں 7.6فیصد اضافہ سامنے آیا ہے،ٹیکسٹائل اور دوا سازی 20جبکہ چاول کی ایکسپورٹ14فیصد بڑھی ہیں۔اسی طرح گارمنٹس41اور سرجیکل کے سامان کی ایکسپورٹ میں 11فیصد اضافہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اسی لگن اور محنت سے کام کرتے ہوئے انشاء اللہ 2021کو معاشی استحکام کا سال بنائیں گے اورملک صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کیے ہوئے سارے وعدے پورے کرے گی اور ملک کو گزشتہ 72برسوں کی خرابیوں سے نجات دلائے گی۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے مختلف مسائل اور درخواستیں پیش کیں جن کے حل کے لئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…