ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا بڑے اداروں کی اوور ہالنگ اور ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ  پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد کم ہوکرکتنی رہ جائیگی؟تفصیلات آگئیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے بڑے اداروں کی اوور ہالنگ اور ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ائیر لائنز  (پی آئی اے) کو ساڑھے 400 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے اور اب پی آئی اے سے  ملازمین کی تعداد 14 ہزار سے

کم کرکے 7 ہزار کر دی جائے گی جب کہ ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو نجی شعبے سے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا اور قومی ائیرلائن کو نئے منافع بخش روٹس پر چلایا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ ریلوے میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت 5 کمپنیاں بنائی جائیں گی،ایک کمپنی ریگولیٹر، دوسری کمپنی ایم ایل ون کے معاملات پر کام کرے گی ، تیسری کمپنی حکومت کے پاس ہوگی جو انتظامی معاملات کی نگران ہوگی، چوتھی کمپنی فریٹ اور پانچویں پیسنجر کمپنی ہوگی۔علاوہ ازیں پاکستان اسٹیل کی بھی نجی سیکٹر کے ساتھ لیز ہو گی اور  پرائیویٹ سیکٹر کو پاکستان اسٹیل کی 1250 ایکڑ زمین دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…