لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت لاہوریوں نے لاکھوں روپے کی بجلی لیسکو کو فروخت کرنا شروع کر دی ہے، ایک ہزار دو سو چونتیس صارفین کی بلنگ شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں
لاہوریوں نے لاکھوں روپے کی بجلی لیسکو کو فروخت کرنا شروع کر دی، دستاویزات کے مطابق نیپرا نے لیسکو کے دو ہزار انہتر صارفین کو بجلی کی پیداوار کا لائسنس جاری کر دیا ہے جبکہ کمپنی نے ایک ہزار چار سو سترہ صارفین کو نیٹ میٹرنگ کے کنکشن فراہم کر دیئے ہیں جن میں سے ایک ہزار دو سو چونتیس صارفین کو بہبگ کی سہولت دیدی گئی ہے۔ لیسکو نے چھتیس ہزار میگاواٹ بجلی کی خریداری شروع کر دی، نیٹ میٹرنگ کے حامل صارفین سے لاکھوں روپے کی بجلی خرید لی گئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ لیسکو بشارت مجید کے مطابق تین ماہ تک مسلسل ایکسپورٹ کرنے والے صارفین کو چیک دیدیا جاتا ہے، لیسکو میں سولر پینلز کی مدد سے بجلی کی پیداوار کی جا رہی ہے۔