جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

مرغی اور انڈوں کی قیمت میں یقین دہانی کے باوجود اضافہ شملہ مرچ کی ٹرپل سینچری ، سیب آلو ، پیاز بھی مہنگے ، شہری پریشا ن

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت میں مرغی کا گوشت، انڈے اور سبزیوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے ۔شہر میں میں مرغی کے گوشت نے ٹرپل سنچری جبکہ زندہ مرغی نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے ، ادھر فارمی انڈے مسلسل پندرہویں روز بھی

166 روپے فی درجن پر دستیاب ہیں۔قومی موقرنامے کے مطابق چکن اور انڈوں کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق شہر میں زندہ برائلر مرغی نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے ، 8 روپے اضافے کے بعد تھوک میں 211 روپے کلو جبکہ پرچون میں 5 روپے اضافے کے بعد 206 روپے فی کلو پر دستیاب ہے ، اسی طرح برائلر کے ہلال گوشت نے اپنی ٹرپل سنچری مکمل کر لی ہے ۔برائلر گوشت 7 روپے اضافے کے بعد 306 روپے کلو ہو گیا ہے ، دوسری جانب شہر میں فارمی انڈے مسلسل پندرہویں روز 166 روپے فی درجن پر مستحکم ہیں۔دوسری جانب شہر میں متعدد پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ادرک کی 600 روپے کلو سے زائد میں فروخت جاری ہے ، انگور، لہسن، شملہ مرچ نے ٹرپل سنچری، پپیتا، ناریل، سبز مرچ، مٹر نے ڈبل سنچری جبکہ سیب، آلو، پیاز، اروی، دیسی ٹینڈے ، مونگرے نے بھی سنچری مکمل کر لی ہے ۔اوپن مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے اشیا مہنگی ملتی ہیں عوام کو سستی کہاں سے فروخت کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…