کوئٹہ(آن لائن)ڈائریکٹریٹ جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس نے تندورمالکان کو روٹی کا ریٹ جاری کردیا کوئٹہ شہر میں تندور مالکان 250گرام کی روٹی 20روپے میں فروخت کرینگے اور تمام تندور مالکان نرخنامہ دکان میں واضح کریگی ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریزوڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئر مین محمد داؤد بازئی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ پرائس کنٹرو ل کمیٹی کی
جانب سے 250گرام کی روٹی کیلئے 20روپے ریٹ مقرر کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تندور مالکان تندور میں پرائس لسٹ واضح کرینگے اور کوئی بھی شخص ریٹ کے بغیر روٹی فروخت نہیں کریگا بلکہ خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول اور اینٹی ہارڈنگ کے تحت ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی جبکہ پرائس لسٹ نہ لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔