جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر کے بارے میں پیشگوئی سچ ثابت ہوئی،قیمت مزید گرنے کا امکان، ڈالر جمع کرنے والے افراد کیلئے بری خبر

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انٹر بینک او ر مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا اورڈالر161روپے سے گھٹ کر160روپے کی سطح پر آگیا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 85پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت

خرید 160.95روپے سے کم ہو کر160.25روپے اور قیمت فروخت161.20روپے سے کم ہو کر160.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.10روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 161روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت161.30روپے سے کم ہو کر160.20روپے پر آ گئی۔زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 4روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے کم ہو کر185روپے اور قیمت فروخت191روپے سے کم ہو کر187روپے پر آ گئی اسی طرح3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے کم ہو کر205.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے کم ہو کر208روپے ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے،یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔یاد رہے کہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ ڈالر کی قیمت 160 روپے تک آ جائے گی تو ڈالر کی قیمت یہاں تک پہنچ گئی ہے، امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید گرے گی اور پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ ہفتے بھی ڈالر فروخت کرنے والے افراد کی لائنیں لگی ہوئی تھیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انتظار کرنے والے افراد کے لئے یہ پیشگوئی انتہائی غیر یقینی ہو گی لیکن یہ

بھی سچ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ وسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے شدید ترین کاروباری اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس 1300پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ مجموعی انڈیکس 41ہزار پوائنٹس سے کم ہو کر39ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 246ارب روپے

ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے گھٹ کر73کھرب روپے رہ گیا،مندی کے سبب 61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے باعث پاکستان اسٹاک

مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں 4دن تک محدود رہیں۔ مارکیٹ میں 3دن کی بدترین مندی کے سبب انڈیکس 1962.47پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ1دن کی تیزی سے انڈیکس نے584.47پوائنٹس ریکور کئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندی کے اثرات غالب رہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…