فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی‎‎

30  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیزی سے کمی ہونے لگی، قیمتوں کے گرنے کا سلسلہ گزشتہ کچھ دن سے جاری ہے اور پچھلے دو دن سے تو قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، سونے کی قدر میں مزیدکمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 1650روپے سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے

کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونا بھی 1414 روپے سستا ہو کر 95 ہزار 680 روپے کا ہوگیا۔ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر فی اونس کی قیمت میں 22 امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 1872ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہو گئی تھی۔ رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، ملتان، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص بدترین مندی سے دوچار ہوگیا۔خسارے کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار اور40ہزار کی نفسیاتی حدوں کی حدیں گر گئیں اور انڈیکس 1298.86پوائنٹس کی کمی سے 39888پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے

سرمایہ نکالنے کو ترجیح دینے کے باعث 87.20فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو2کھرب 9ارب 64کروڑ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔ اکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوکاروبار کے آغازسے ہی منفی رجحان

دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے دباوٗ کے باعث مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41ہزار اور40ہزار کی نفسیاتی حدوں سے نیچے گرتے ہوئے39284 پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…