جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حرمت رسولؐ پر سب کچھ قربان ، پاکستان کا فرانس کوکرارا جواب ، ڈیڑھ ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا‎

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے حمایتی بیان کے بعد پاکستان فرانس کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں ، پاکستان نے فرانس کو کرارا جواب دیتے ہوئے معاہدہ منسوخ کر دیا، اطلاعات کے بعد یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا تھا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور فرانسیسی کمپنی ائیربس اس ڈیل کو طے کرنے کے قریب تھے جس کے تحت پاک بحریہ اینٹی سب میرین وارشپ ہیلی کاپٹر پروگرام کے لیے 27 EC725 Caracal ملٹی مشن ہیلی کاپٹر خریدنا چاہتی تھی۔پاک نیوی کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کے بیڑے کو جدید بنانے کیلئے جاری ٹینڈر کا امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ائیر بس کو ملنا تھا تاہم حالیہ اسلام مخالف سرگرمی کی وجہ سے دونوں ممالک میں حالات کشیدگی اختیار کر گئے ہیں ، یہ اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ پاکستان نیوی نے ائیر بس کیساتھ طے پانے والا معاہد منسوخ کر دیا اور فرانسیسی کمپنی کو ٹینڈر کے عمل سے بھی باہر نکال دیا ہے ۔ واضح رہے کہ فرانس میں اسلام مخالف بیانات اور رسول اکرمؐ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر صدر ایمانوئیل نے حمایتی بیان دے کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے غم و غصے میں شدت پیدا کر دی ہے جس کی بھرپور الفاظ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا بھر کےمسلم ممالک نے شدید مخالفت کی اور فرانسیسی صدر کےالفاظ اور خاکوں کی اشاعت کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت کو خط لکھا گیا ہے جس میں سخت سے سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…