لاک ڈاؤن کے دوران بڑھتے ہوئے آن لائن کاروبار میں کمی ریکارڈشہریوں کیساتھ فراڈ  کے بعد عوام نے کس چیز سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا 

30  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران بڑھتے ہوئے آن لائن کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی اہم وجہ مارکیٹوں کا کھلنا اورمعمولات زندگی بحال ہونا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا اورلاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں آن لائن آرڈرکی بکنگ اورہوم ڈلیوری کے کاروبارمیں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہواتھاے۔موبائل بینک یوزرز50 لاکھ اور

انٹرنیٹ بینکنگ سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک جاپہنچی تھی ۔ایک سال میں آن لائن ادائیگیوں کے تناسب میں 1 فیصد جبکہ گزشتہ 5 سالوں میں اسکی شرح 15 فیصد بڑھ گئی تھی ۔دراز ڈاٹ کام کے مینجنگ ڈائریکٹر  کے مطابق  لاک ڈان کھلنے کے بعد آن لائن کاروبار میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا، الیکٹرونکس مصنوعات، گارمنٹس، میک اپ کٹس اورآٹوایسرسریزمیں شہریوں کی ساتھ  ہونے والے فراڈ نے بھی آن لائن کاروبارکو متاثرکیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رئیل ٹائم آن لائن برانچزکے ذریعے ادائیگیوں کا تناسب سب سے زیادہ رہا۔پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق 14 ہزار800 ارب کی ادائیگیوں میں 84 فیصد ادائیگیاں آن لائن کی گئی۔کورونا وائرس کے دوران پاکستان میں موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور ڈیجیٹل گیجٹس وغیرہ کی آن لائن خریداری میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔پاکستان میں آن لائن کاروبار بہت زیادہ نہیں ہے لیکن اس کا پچپن فی صد حصہ پنجاب میں، چھتیس فی صد سندھ میں اور صرف پانچ فی صد حصہ خیبر پختونخوا میں ہے۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں اس کا حصہ دو دو فی صد ہے۔کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران تازہ سبزیوں اور پھلوں کی آن لائن خریداری میں نو گنا اضافہ دیکھا گیا تھا۔لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان کی  آن لائن خریداری میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…