ایک کلو میٹر پر پھیلا ٹڈی دل کا جھنڈ کتنے ہزار افراد کے برابر خوراک کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ؟ ماہرین کے چونکا دینے والے انکشافات

30  اکتوبر‬‮  2020

ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کے لیے زراعت اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو فصلوں میں پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کی موجودگی کو یقینی بنانا ہوگا ٹڈی دل کا ایک کلو میٹر پر پھیلا جھنڈ تقریباً پینتیس ہزاف افراد کے برابر خوراک کھانے کی صلاحیت رکھنے کے باعث فصلوں کا لاتلافی نقصان پہنچاتے ہیں

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ٹڈی دل کے روک تھام سے متعلق منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و زرعی توسیع جعفرآباد مطہر جمالی خالد حسین چنہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل ایک ہجرت کرنے والا کیڑا ہے دنیا بھر میں ٹڈی دل کی 20 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں پاکستان میں 25 سال بعد ٹڈی دل حملہ آور ہوا پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء میں گزشتہ سال معمول سے زیادہ چلنے والی مغربی ہواوں اور غیر معمولی بارشوں کے باعث پاکستان کے جنوب مغرب میں موجود ایران سعودی عرب ودیگر خلیجی ریاستوں میں پہلے ہی موجود ٹڈی دل کو پاکستان پر حملہ آور ہونے کا موقع ملا انکا کہنا تھا کہ ٹڈی دل ایک دن میں تقریباً 2 ہزار کلو میٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھنے کیساتھ ٹڈی دل کا ایک اوسط جھنڈ ایک سال کے لیے 25 سو افراد کو خوراک مہیا کرنے والی فصلوں کو تباہ بھی کرسکتا ہے ٹڈی دل سخت اور خشک سردی کا موسم برداشت نہیں کرسکتے بالغ ہونے سے پہلے اگر خوب بارش ہوجائے تو تب بھی یہ ختم ہوسکتے ہیں ٹڈی دل کو شورشرابا کے ذریعے بھی بھگایا جاسکتا ہے محکمہ زراعت فصلوں کی بہتر پیداوار میں کسانوں کی معاونت اور فصلوں کو ٹڈی دل سمیت دیگر مہلک کیڑوں اور امراض سے بچانے کے لیے شعور آگہی مہم بھی چلا رہا ہے ملکی معیشت کا 80 فیصد دارومدار زراعت پر منحصر ہے کروڑوں لوگوں کا انحصار بھی زراعت پر ہے ہمیں زرعی شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے فصلوں کی کاشت اور دیکھ بھال غیر معمولی اقدامت اٹھانا ہونگے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…