پٹرول پمپس پر شہریوں کو پٹرول کیساتھ کیا چیز تھمائی جانے لگی؟فراڈیوں کا گروہ پکڑ ا گیا

30  ستمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پٹرول پمپس پر کراچی کے شہریوں کوپٹرول کیساتھ جعلی کرنسی نوٹ تھمانے کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کوگرفتارکر کے ایک لاکھ 85 ہزارروپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں

پٹرول پمپس پرشہریوں کو پٹرول کیساتھ جعلی کرنسی نوٹ تھمانے کے انکشاف پر تھانہ فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان میں گروہ کاسرغنہ اسماعیل ،2ساتھی میرنواز ،محمداویس شامل ہیں اور گروہ کاسرغنہ اسماعیل کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی کے متعددپیٹرول پمپوں پرمنظم اندازسے جعلی کرنسی پھیلائی جاتی ہے، جعلی کرنسی پشاورسے بذریعہ کوریئر سروس بطورپارسل منگوائی جاتی ہے۔ملزم نے بیان میں بتایا کہ 30ہزار اصلی نوٹوں کے بدلے ایک لاکھ کے جعلی نوٹ خریدے جاتے ہیں جبکہ پیٹرول پمپس پرمیٹر میں چھیڑچھاڑکرکے پیٹرول میں بھی چوری کی جاتی ہے اور پیٹرول بھرانے کے بعد 5 ہزار کا نوٹ دینے والے شہری کو جعلی نوٹ دیا جاتا ہے۔ملزم کا کہنا تھا کہ اصل نوٹوں کے بیچ ایک ہزار روپے کا جعلی نوٹ رکھ دیتے ہیں، پیٹرول چوری اور جعلی نوٹوں میں زیادہ تر ہیڈکیشئر اور نیچے کاعملہ ملوث ہوتا ہے، سب سیزیادہ دھوکادہی اورچوری نیپا چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ پر کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پٹرول پمپس پر کام کرنے والے ملازمین کے ذریعے جعلی کرنسی کا دھندہ کرتے تھے، دھوکادہی میں ملوث ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…