اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روزکے دوران کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 67.57 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کا تسلسل اگلے ایک گھنٹے میں دیکھنے کو ملا تاہم دوپہر بارہ بجے
کے بعد انڈیکس میں مندی کی واپسی ہوئی اس کا تسلسل دوپہر دو بجے تک دیکھنے کو جس کے باعث انڈیکس میں 206 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40494.90 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 632.88 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 40571.48 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.54 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے دوران انڈیکس میں 33 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار 094 شیئرز کا لین دین ہوا، تاہم زیادہ تر سرمایہ کاروں کی طرف سے شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی گئی جس کے باعث انویسٹرز کے 80 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔