جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا اربوں روپے کی سرمایہ کاری کیلئے بڑا اقدام،سیمنٹ فیکٹریز لگانے کیلئے شاندار فیصلہ

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سیمنٹ فیکٹریز لگانے کیلئے مختلف محکموں کے این او سی کے اجراء کو آسان بنا دیا ہے اور مختلف محکموں میں فیکٹریاں لگانے کیلئے این او سی کے اجراء کو ٹائم لائن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ غیر استعمال شدہ مائننگ لیز کے حوالے

سے قواعدو ضوابط میں ضروری رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے ہر طرح کی آسانیاں پیدا کریں گے۔ این او سی جاری کرنے کے حوالے سے پراسیس کو مزید تیز کیا جائے اور سرمایہ کارو ںکی آسانی کیلئے قواعد و ضوابط کو سہل بنایا جائے۔ کسی بھی محکمے میں این او سی کے اجراء میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروںگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے این او سی کے اجراء کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ صنعت اور دیگر متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی سربراہی میں سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی این او سی کے اجراء کے حوالے سے تمام پراسیس کا جائزہ لے گی اور فیکٹریز لگانے کیلئے سرمایہ کاروں کی درخواستوں پر این او سی کے بروقت اجراء کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صنعت لگے گی تو سرمایہ کاری آئے گی۔نئی سرمایہ کاری سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔معیشت مضبوط ہوگی اور کاروبار پھلے پھولے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری صنعت نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب حکومت کو نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے 23 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 5سیمنٹ پلانٹ لگانے

کی درخواستوں پر این او سی اگلے ماہ کے شروع میں جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری طور پر ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایک سیمنٹ پلانٹ پر تقریباً 30 سے 40 ارب روپے

لاگت آتی ہے۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ، آبپاشی،صنعت، معدنیات،ماحولیات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…