پشاور(آن لائن)ایرانی کرنسی کے صوبائی دارلحکومت پشاور میںکاروبار جزوی طور پربند ہوگئے، ایرانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی بدترین سطح پر آ گئی ہے ایک امریکی ڈالر کے بدلے 2لاکھ ساٹھ ہزار ایرانی رقم ہو گئی ہے ۔ رواں سال ایرانی کرنسی پچاس فیصد قدر کھو بیٹھی ہے۔ شہر کے کرنسی مارکیٹ میں ایرانی کرنسی کے کاروبار
جزوی طور پر بند ہو گیا ہے ایرانی کرنسی کی خرید و فروخت بند ہونے کے باعث تاجروں کے پاس موجودہ ایرانی کرنسی کا سٹاک پڑا ہوا ہے۔ تاریخ کے کم ترین سطح پر ایرانی کرنسی آنے کے بعد تاجروں نے دکانوں کے اندر رکھنے کے بجائے اسے باہر رکھنا شروع کردیاہے۔ ایرانی کرنسی کو بڑے بڑے شاپنگ بیگز میں ڈال دیا گیاہے ۔