پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ

17  ستمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ تین روز سے جاری مندی کا رجحان جمعرات کو ختم ہو گیا، کاروباری تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 42200پوائنٹس سے بڑھ کر 42300پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا،کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے 48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑ ھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھا کا شکار رہیں،ٹریڈنگ کے دوران ای موقع پر انڈیکس 42632پوائنٹس کی بلند سطح پو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 42279پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈنگ ہوتا دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔جمعرات کے ایس ای100انڈیکس میں 52.48پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42282.28پوائنٹس سے بڑھ کر 42334.76پوائنٹس ہو گیا جبکہ33.13پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17943.81پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30042.16پوائنٹس سے بڑھ کر 30065.22پوائنٹس ہو گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب89کروڑ 94لاکھ62ہزار440روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب 15ارب 83کروڑ98لاکھ 79ہزار373روپے سے بڑھ کر79کھرب21ارب73کروڑ93لاکھ 813روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 15ارب روپے مالیت کے 50کروڑ86لاکھ 91ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 14ارب روپے مالیت کے 48کروڑ96لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 200کمپنیوں

کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،197میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پی ٹی سی ایل 7کروڑ86لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 4کروڑ52لاکھ،حیسکول پیٹرول 3کروڑ50لاکھ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ38لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 2کروڑ5لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے

یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے بھا میں 480.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت13980.00روپے ہو گئی اسی طرح25.00روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت3425.00روپے ہو گئی جبکہ نیلسے

پاکستان کے حصص کی قیمت میں 118.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکی حصص کی قیمت6881.01روپے ہو گئی اسی طرح45.17روپے کی کمی سے ہینو پاک موٹر کے حصص کی قیمت714.59روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…