کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی شدید کاروباری اتار چڑھاؤ مندی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای100انڈیکس 42300پوائنٹس سے گھٹ کر42200پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے30ارب روپے ڈوب گئے اور60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں اس طرح گذشتہ دو دنوں کی مندی سے کے ایس ای100انڈیکس میں 249پوائنٹس
کی کمی واقع ہوئی اور مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں تقریبا50ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہونے کے بعد ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس45545پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر بض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 64.14پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 42346.42پوائنٹس سے کم ہو کر 42282.28پوائنٹس ہو گیا جبکہ 31.65پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17910.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30159.46پوائنٹس سے گھٹ کر30042.16پوائنٹس ہو گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب90کروڑ 71لاکھ90ہزار156روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب46ارب 74کروڑ70لاکھ 69ہزار529 روپے سے گھٹ کر 79کھرب 15ارب 83کروڑ98لاکھ 79ہزار373روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 14ارب روپے مالیت کے 48کروڑ96 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو18ارب روپے مالیت کے66کروڑ28لاکھ 4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر414کمپنیوں
کا کاروبار ہوا جس میں سے 148کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،250میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 7کروڑ5لاکھ،حیسکول پیٹرول 3کروڑ73لاکھ،دیوان سیمنٹ 2کروڑ81لاکھ،جہانگیر صدیق کمپنی2کروڑ59لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ2لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔
قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ہینو پاک موٹرز کے بھاؤ میں 40.08روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت759.76روپے ہو گئی اسی طرح 25.85روپے کے اضافے سے یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت1621.50روپے
ہو گئی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں 65.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکی حصص کی قیمت1724.80روپے ہو گئی اسی طرح40.50روپے کی کمی سے تھل انڈسریز کارپوریشن کے حصص کی قیمت966.50روپے پر آ گئی۔