اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت بارے رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی دو فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔ اے ڈی بی کے مطابق کورونا وائرس میں کمی کے بعد پاکستان میں معاشی بحالی کا امکان ہے ،
معاشی اصلاحات میں بحالی پر پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھنے کی توقع ہے ، بینک کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ اے ڈی بی کے مطابق 2020 میں پاکستان میں منہگائی کہ شرح 10.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔ اے ڈی بی کے مطابق 2021 میں پاکستان میں منہگائی 7.5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے ،درآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا۔اے ڈی بی کے مطابق کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان نے 12 سو ارب روپیکاریلیف پیکیج دیا، ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود زرعی شعبے کی پیداوار 2.7 فیصد رہی،اپریل میں اے ڈی بی نے رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 2.6 فیصد لگایا تھا،اے ڈی بی نے اگلے سال کے لیے معاشی شرح نموکا اندازہ 3.6 فیصد لگایا تھا۔