اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ریکارڈ ٹوٹ گئے ، ملک کے تمام ڈیم مکمل طور پر بھر گئے پاکستانی معیشت کو 900 ارب روپے کا فائدہ

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کرلیا گیا، دریائے چناب میں ہیڈمرالہ خانکی اور قادرآباد کے مقام پر اونچے درجے سیلاب ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان واپڈا نے کہاکہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق

پانی ذخیرہ کرلیا گیا، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550 فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کیسطح ایک ہزار242فٹ ہے۔،ترجمان کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 59 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 73 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ تربیلا میں پانی کی آمد2لاکھ 33 ہزار600،اخراج 2لاکھ 4400 کیوسک اور منگلا میں پانی کی آمد 1لاکھ 49400 کیوسک، اخراج 10 ہزارکیوسک ہے۔واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 16100،اخراج 2 لاکھ 35500 کیوسک ہے اور ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد2 لاکھ 55400، اخراج 2 لاکھ 50400 کیوسک ہے۔ترجمان کے مطابق کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ خانکی اور قادرآباد کے مقام پر اونچے درجے سیلاب ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پردریائے کابل میں پانی کی آمد،اخراج46 ہزار600 کیوسک ہے اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 98ہزار ایکڑ فٹ ہے۔مزید بتایا ہے کہ پانی کے ذخائر بھر نے کی وجہ سے ربی سیزن کے دوران پانی کے مطلوب مقدار کی وجہ پاکستانی معیشت کو 9سو ارب روپے کا فاہدہ پہنچے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…