لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 1000 ہزار روپے فی تولہ کمی کردی گئی۔ جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 500 روپے
فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ16ہزار500روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3ڈالر کی کمی سے 1920ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کرایک لاکھ 16ہزار500روپے جب کہ10گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے99ہزار880روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کی کمی سے 1380روپے ہوگئی۔