منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی نئی حکمت عملی، انتہائی زبردست فیصلہ

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتے سے ڈیجیٹل اکائونٹ کھول سکیں گے،اس ڈیجیٹل اکائونٹ سے وہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ اور حکومتی تمسکات میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ایک خصوصی انٹرویومیں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرباقر رضانے کہا کہ ڈیجیٹل اکائونٹ سے بنیادی بینکنگ کی سہولیات حاصل کی جاسکیں گی، 8 مقامی بینک ڈیجیٹل اکائونٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔رضا باقر نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اسی سہولت کا نام ہوگا، یہ اکائونٹ ڈالر اور پاکستانی روپے میں کھولے جاسکیں گے۔انہوں نے بتایاکہ تارکین وطن کے لیے قرض سرٹیفکیٹ سہولت چند ہفتوں میں شروع کررہے ہیں، یہ ڈیٹ سرٹیفکیٹس 5 دورانیے کے لیے ہوں گے۔گورنر اسٹیٹ نے کہا کہ ڈالر سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 5 سے 7 فیصد اور روپے سرٹیفکیٹ پر منافع 9 سے 11 فیصد ہوگا۔رضا باقر نے واضح کیا کہ شرح سود کا فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اختیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…