کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی چڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا ہے، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان ہے ، 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے نیچے آگئی ،
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27ڈالر کی کمی سے 1923ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 16ہزار200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 1801 روپے کی کمی سے 99794 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت 1430 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔جبکہ روزرواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 13سو روپے کی کمی کردی گئی جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ18زار 300روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 975 روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں کمی کے بعد خالص چاندی کی قیمت 1 ہزار 370 روپے فی تولہ پر فروخت ہوتی رہی۔