اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے سرجیکل ماسک این 95 ماسک کی برآمد سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔وزارت تجارت نے کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ مشیر تجارت نے کہاکہ این 95 ماسک کی عالمی سطح پر مانگ بدستور موجود ہے، پاکستانی برآمدکنندگان اس صورتحال میں بڑے پیمانے پر برآمدار بڑھا سکتے ہیں،توقع ہے کہ اس اجازت سے برآمدکنندگان بھرپور استفادہ کریں گے۔