لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہنڈائی نشاط موٹرز نے اپنی پہلی ڈیجیٹل کار ہنڈائی ٹکسن متعارف کرا دی ہے۔ لاہور میں منعقدہ لانچنگ تقریب میں ہنڈائی مشرق وسطی اور افریقہ کے سربراہ بی ایس جیونگ اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے سی او او تاٹسوا ساٹو نے کہا کہ ہنڈائی ٹکسن پاکستان
میں نئے دور کا آغاز ثابت ہو گی۔ یہ کار پاکستانی صارفین کے لئے آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدید خصوصیات کی حامل ہو گی۔ واضح رہے کہ ہنڈائی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں 12 قسم کی نئی گاڑیاں متعارف کرائی ہیں لیکن پاکستان میں صرف دو اقسام ہی متعارف کرائی گئی ہیں۔