کراچی(این این آئی)کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت100روپے کی سطح پر جاپہنچی ہے جبکہ چینی کی تھوک و خوردہ قیمت میں 15روپے کلو کا فرق آگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوئوں اور شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کے باوجود چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت100روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے
،مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فی کلو چینی 95 تا 100 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے ،دوسری جانب تھوک و خوردہ سطح پر چینی کی فی کلو قیمت میں15روپے کا فرق آگیا ہے ،خوردہ سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 85تا86روپے کے درمیان ہے جبکہ دکانوں میں چینی کی خوردہ قیمت 100 روپے تک ہے ،اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ ریٹیل سطح پر فی کلو چینی پر زائد منافع کمایا جارہا ہے اور ریٹیلرز کو من مانیوں سے روکنے والا کوئی نہیں،مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ محرم الحرام کے باعث چینی کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کے باعث ممکنہ طور پر قیمت میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے ۔