اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری لسٹ میں نرخ کم ، گر حقیقت اس کے برعکس ، عام بازار میں بزیوں کے ریٹس میں ہوشربا اضافے کا رحجان جاری ، 140روپے فی کلو اضافی وصول کیے جاے لگے ۔ سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کا ریٹ 64روپے جبکہ 200روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے، ادرک کے نرخ 415روپے جبکہ مارکیٹ میں 500روپے ، مٹر ریٹ 190روپے جبکہ 300روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔ 18روپے والے کریلے ساٹھ روپے ،
لیموں 200روپے کلو جبکہ لہسن 170کیبجائے 200سے اڑھائی سو روپے فروخت ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے مہنگائی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔ عہدے سے مستعفی ہو جائیں ۔ دکانداروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کاشتکار پیکنگ کے دوران خراب سبزی بھی بوریوں میں ڈال دیتے ہیں ، پوری کھولنے پر پتہ چلتا ہے آدھے سے زیادہ مال خراب ہے اس وجہ سے نرخ میں اضافہ کرنا پڑتا ہے ۔