انجینئرنگ کے شاہکار نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ نے ایک اور اہم ہدف حاصل کرلیانیلم جہلم پلانٹ نے نیشنل گرڈ کو 10ارب یونٹ بجلی مہیا کرنے کا سنگ میل عبورکر لیا 

10  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی ) انجینئرنگ کے شاہکار نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ نے ایک اور اہم ہدف حاصل کر لیا ہے۔ پلانٹ پیداواری عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 10ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرچکا ہے۔ نیلم جہلم پاور پلانٹ نے یہ سنگ میل گزشتہ شب عبور کیا۔

پلانٹ سے پیدا ہونے والی اس بجلی کی بدولت 120ارب روپے کی آمدنی حاصل ہو چکی ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ اپنے مثر آپریشن کی بدولت ڈیزائن میں متعین سالانہ پیداوار سے بھی زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے۔ مالی سال 2019-20 کے دوران پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا ہدف 4ارب 66کروڑ یونٹ تھا، لیکن اس دوران پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو 4ارب 84کروڑ 30لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی گئی جو ٹارگٹ سے 18کروڑ 30لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 969میگاواٹ ہے۔ اس کے چار پیداواری یونٹ ہیں اور ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 242اعشاریہ 25میگاواٹ ہے۔ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے اپریل 2018 میں بجلی کی پیداوارشروع ہوئی تھی۔ منصوبے کے چاروں یونٹ سے مرحلہ وار بجلی کی پیداوار کا آغاز ہوا اور 14اگست 2018 کو پاور پلانٹ نے اپنی پوری پیداواری استعداد 969میگاواٹ کے مطابق بجلی پیدا کی۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ منصوبہ سے 9  اپریل 2019  کو ایک ہزار 40 میگاواٹ تک بجلی پیدا کی گئی جو اِس منصوبے کے الیکٹرومکینیکل آلات خصوصا ٹربائن کی اعلی استعدادِ کار کی عکاسی کرتا ہے۔آج کل دریائے نیلم میں ہائی فلو سیزن کی وجہ سے پانی کی مطلوبہ مقدار دستیاب ہے اور نیلم جہلم اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…