لاہور( این این ائی )پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کی تجویز تین ہفتوں کے لیے موخر کردی، کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان اے سی بسوں کے کرایوں میں اضافے سے روک دیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی
سمری ارسال کی گئی تھی، محکمہ ٹرانسپورٹ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نان اے سی بسوں کے کرایوں 25سے 30 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی۔ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی استدعا پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ معاملہ کابینہ کمیٹی کو ارسال کیا تھاتاہم اس تجویز کو تین ہفتوں کے لئے موخر کردیا گیا ہے ۔