کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 1لاکھ30ہزار روپے کی قریب جا پہنچی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9ڈالر کے اضافے سے2050ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں
میں ایک تولہ سونا800روپے کے اضافے سے1لاکھ29ہزار500روپے اور دس گرام سونا685روپے کے اضافے سے 1لاکھ11ہزار25روپے پر جا پہنچا۔واضح رہے کہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث عام آدمی شدید پریشان ہے، متوسط طبقے کی پہنچ سے سونا دور ہوتا جا رہا ہے۔