سرگودھا(این این آئی)محکمہ ایکسائر اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صارفین کو 30اگست تک ادائیگی میں پراپرٹی ٹیکس پر دس فیصد اور ٹوکن ٹیکس پر 20 فیصد رعائت دیتے ہوئے ای سسٹم کے تحت ٹوکن ٹیکس جمع کروانے والوں کو 25 فیصد رعائت کی سہولت دی ہے۔زرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا ڈویڑن رانا انتخاب حسین نے مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے
ملاقات میں بتایا کہ حکومت کہ اب کسی بھی سائل کو محکمہ ایکسائز کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویڑن سمیت پنجاب کی تمام پراپرٹیوں اور گاڑیوں کے ٹوکن کو آن لائن سسٹم سے منسلک کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنکوں میں لمبی قطاروں سے بچانے کیلئے پنجاب حکومت نے ای سسٹم متعارف کروایا۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رانا انتخاب حسین نے وفد کے سربراہ مرزا مختار احمد کو بتایا کہ کورونا کے باعث اپائنمنٹ سسٹم کے تحت ڈویڑنل دفاتر کام ہو رہا ہے جس میں کسی کو سفارش کی ضرورت نہ ہے انہوں نے کہا کہ پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں مالی سال 2021-22ء میں پہلے دو ماہ کیلئے 10اور 25فیصد تک خصوصی رعائت دی گئی ہے۔جبکہ سمارٹ کارڈ اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ جلد آنا شروع ہو جائیں گی اور محکمہ ایکسائز یونیورسل نمبر جاری کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کا جلد آغاز ہوگا۔رانا انتخاب حسین نے کہا کہ میرے دروازے ہر سائل کیلئے کھلے ہیں اورکسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے حتکہ ڈاک اور ای میل کے ذریعے آنے والی شکایات پر سائل کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیاجاتاہے اگر کسی بھی سائل کو محکمہ ایکسائز سرگودھا ڈویڑن کے چاروں اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکر اور سرگودھا میں کوئی شکایت ہے تو وہ ذاتی طور پر ڈاک کے ساتھ ساتھ سرکاری ای میل پر اپنی شکایت دے سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کیلئے ای ٹی او اور اے ای ٹی او کے ساتھ ساتھ انسپکٹران کو ہدایت کی کہ وہ ہر آنے والی شکایت کو فوری طور پر نمٹانے کیلئے خصوصی انتظامات کریں انہوں نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے PT10دکانوں مارکیٹوں اور پلازوں کو بھیجوانے کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ دفتر میں بھی تین خصوصی کاؤنٹر لگائے گئے ہیں جو سائلین کو چالان فارم مہیا کرنے کے پابند ہیں۔ملاقات میں تاجران وفد نے ڈائریکٹر کو ڈر پیش مشکلات سے آگاہ تو ڈائریکٹرا یکسائز نے ان کی تمام شکایات کے حل کی یقین دہانی کروائی۔