راولپنڈی (این این آئی)پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ، تفصیلی جابچ پڑتال کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 28پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیئے،حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سی اے اے نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ احکامات جاری کئے،لائسنس منسوخ ہونیوالوں میں پی آئی ا ے کے7پائلٹس اور 1فضائی
میزبان شامل ہیں ،سول ایوی ایشن نے مجموعی طور پر93پائلٹس کے لائسنس معطل کئے ہیں،باقی دیگر پائلٹس کی فرانزک آڈٹ کے ذریعے مکمل چھان بین کی جارہی ہے،،لائسنس کے معاملے پر چھان بین کا بنیادی مقصدہے بیقصور کوسزا نہ ملے،جو قصور وار ہیں ان کے لائسنس منسوخ کئے جارہے ہیں۔