پتوکی ( این این آئی)بھٹہ مالکان نے مختلف وجوہات کی بناء پر 30 جولائی سے اینٹوں کے بھٹے بند کرنے اعلان کر دیا۔پتوکی کے بھٹہ مالکان کی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا اس لئے 30 جولائی سے پتوکی میں بھٹے بند کر دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھٹوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے دوسری طرف کوئلہ مافیہ نے
قیمتیں بڑھا دی ہیں ۔بھٹہ مالکان کے پاس اب زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کی سکت بھی نہیں رہی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے سبسڈی کا وعدہ پورا نہیں کیا اور نہ ہی بھٹہ مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کی سہولت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا چونکہ بارشوں کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور اس کے بعد پھر سموگ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اس لئے ہم نے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔