جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

حکومت ڈیزل اور پٹرول کی مد میں عوام کی جیب سے فی لٹر کتنا زائد وصول کر رہی ہے، وفاقی وزیر نے ہی ہوشربا انکشاف کر دیا‎

datetime 19  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خرید اورٹیکس برابرہے۔سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں اضافی ٹیکسز وصول کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی

قیمت خرید سے 100فیصد زائد ٹیکس حکومت کیوں وصول کر رہی ہے۔وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب نے سینیٹ اجلاس کے دوران بتایا ہے کہ پیٹرول کی قیمت خرید 48روپے 54پیسے ہے جبکہ حکومت پیٹرول پر47روپے 86پیسے اور ڈیزل پر51روپے 41پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔وفاقی وزیرکہتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات پر17فیصد ٹیکس لے رہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران عمرایوب کا کہنا تھا خطے میں پاکستان میں تیل کی قیمت اس وقت سب سے کم ہے اگر حکومت ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو سینیٹ کی لائٹس اورتنخواہ کا خرچہ کون دے گا۔واضح رہے کہ یکم جولائی 2019 کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 روپے 68 پیسے، ڈیزل126 روپے 82 پیسے اورمٹی کے تیل کی قیمت 98 روپے 46 پیسے تھی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…